مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے مطالبہ کیا ہے کہ قومی خزانے سے تنخواہ لینے والے ہر فرد کے اثاثے ظاہر کیے جائیں۔
ایک بیان میں ن لیگی ترجمان نے انکم ٹیکس قانون میں ترمیم کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ایف بی آر کا اختیار نیب کو دینا غنڈہ گردی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹیکس دہندگان کو گرفتار کرنے کا اختیار مکمل ختم کیا جائے، غنڈہ گردی اور نیب گردی کرکے ٹیکس ریونیو میں اضافہ نہیں ہوتا۔
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کی ناکامی کے بعد یہ نیا ہتھکنڈا اختیار کیا گیا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ تین سال میں نیب نیازی گٹھ جوڑ کی غنڈہ گردی نے ملک اور معیشت کو تباہ کیا۔
ن لیگی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ ایف بی آر افسران کا ٹیکس دہندگان کو گرفتارکرنے کا اختیار مکمل ختم کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ یہ فسطائی اقدامات عمران صاحب کے فسطائی اور بیمار ذہن کی عکاسی ہیں۔
Comments are closed.