لاہور کی سیشن عدالت نے خاتون کو ہراساں کرنے اور بلیک میلنگ کے مقدمے میں ایم پی اے خرم لغاری کی عبوری ضمانت کی توثیق کر دی، مدعیہ نے کہا کہ کیس کی مزید پیروی نہیں کرنا چاہتی۔
ایڈیشنل سیشن جج رائے محمد یاسین شاہین نے خرم لغاری کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، مدعی مقدمہ نے خرم لغاری کو معاف کرنے سے متعلق عدالت میں بیان دیا۔
مدعیہ نے بیان میں کہا کہ صلح ہو گئی ہے، خرم لغاری کی ضمانت پر کوئی اعتراض نہیں ہے، کیس کی مزید پیروی نہیں کرنا چاہتی۔
عدالت نے خرم لغاری کی عبوری ضمانت 50 ہزار روپے کے عوض کنفرم کر دی۔
واضح رہے کہ مدعیہ نے ہراساں اور بلیک میلنگ کا الزام لگاتے ہوئے خرم لغاری کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا۔
خرم لغاری نے گرفتاری سے بچنے کے لیے عبوری ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔
Comments are closed.