جمعہ 11؍ربیع الثانی 1445ھ27؍اکتوبر 2023ء

خدیجہ شاہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

انسدادِ دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے خدیجہ شاہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور میں  9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ کے  مقدمے کی سماعت ہوئی۔

لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور میں جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں خدیجہ شاہ کی ضمانتیں منظور کر لی گئیں۔

عدالت نے خدیجہ شاہ کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا، ان کے خلاف تھانہ سرور روڈ پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے خدیجہ شاہ کی پولیس افسران کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر آئی جی پنجاب کو 3  نومبر کو طلب کرلیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.