لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے خدیجہ شاہ کی نظر بندی کے خلاف دائر درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کیا گیا ہے۔
جسٹس علی باقر نجفی نے خدیجہ شاہ کے شوہر جہانزیب امین کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کیا ہے۔
عدالت کے تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کے مطابق ڈی سی لاہور نے انٹیلی جنس کمیٹی کی رپورٹ پر نظرِ بندی کا حکم دیا، درخواست گزار کے مطابق خدیجہ شاہ کی دو مقدمات میں ضمانت منظور ہو چکی، ڈپٹی کمشنر کو تفصیلی رپورٹ اور جواب کے لیے نوٹس کیا جاتا ہے۔
لاہور ہائی کورٹ نے اپنے تحریری حکم نامے میں ہدایت کی ہے کہ ڈپٹی کمشنر لاہور 22 نومبر کو تفصیلی رپورٹ اور جواب داخل کریں۔
یاد رہے کہ خدیجہ شاہ کے شوہر جہانزیب امین نے نظربندی کو چیلنج کر رکھا ہے۔
Comments are closed.