جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

خاور مانیکا کے بیان کی اہمیت نہیں تو ملازم کے بیان کی کیا ہوگی: حامد خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حامد خان کا کہنا ہے کہ  خاور مانیکا کے بیان کی اہمیت نہیں تو ملازم کے بیان کی کیا اہمیت ہو گی۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حامد خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کسی بات سے مشروط نہیں، یہ انٹرا پارٹی انتخابات ویسے ہی ہیں جیسے باقی پارٹیوں نے کروائے۔

حامد خان کا کہنا ہے کہ ن لیگ، پیپلز پاٹی، جے یو آئی کے عہدیداران بلا مقابلہ منتخب ہوئے تھے، ان لوگوں کو پی ٹی آئی کے انتخابات پر کیا اعتراض ہے۔

سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس کے چاروں گواہان کے بیانات قلمبند ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ لطیف کھوسہ پارٹی کے ترجمان نہیں، لطیف کھوسہ کو اختیار ہے کہ بتائیں بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے کیا کہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف اور بانی چیئرمین کے ساتھ بدترین جبر ہو رہا ہے، ن لیگ کہتی ہے کہ 2018ء میں ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ملی، میرا یہ دعویٰ ہے کہ ہمیں تو میدان ہی نہیں ملا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.