پنجاب کے شہر خانیوال میں 4 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کر کے اس کی لاش کھیتوں میں پھینک دی گئی۔
بچی کے ورثاء اور اہلِ علاقہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کراچی سے آنے والی سرسید ایکسپریس کو بھی روک لیا۔
پولیس کے مطابق 4 سالہ بچی کو 4 روز قبل خانیوال کے گاؤں عزیز آباد سے اس وقت اغواء کیا گیا جب وہ گھر کے باہر دیگر بچوں کے ساتھ کھیل رہی تھی۔
بچی کو زیادتی کے بعد قتل کر کے کھیتوں میں کھاد کے گٹے میں پھینک دیا گیا تھا۔
پولیس نے بچی کی لاش تحویل میں لے کر تفتیشی کارروائی شروع کر دی ہے۔
بچی کے لاش ملنے پر ورثاء اور اہلِ علاقہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے جہانیاں روڈ بلاک کر کے ٹائر جلائے جبکہ کراچی سے آنے والی سرسید ایکسپریس کو بھی روک دیا۔
ورثاء کا کہنا تھا کہ بچی کے لاپتہ ہونے کی درخواست تھانہ کہنہ میں دی گئی تھی تاہم درخواست کے باوجود پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی، اگر پولیس بروقت کارروائی کرتی تو یہ واقعہ رونما نہیں ہوتا۔
Comments are closed.