وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل سے رشوت طلب کرنے والے وزیر کا نام پوچھ لیا۔
ایک بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ شاہد خاقان اور مفتاح اسماعیل نے ایک وزیر کے غیر ملکی کمپنی سے رشوت طلب کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگی قائدین کا دعویٰ ہے کہ پورٹ قاسم پر ایل این جی ٹرمینل کے قیام کے لیے رشوت مانگی گئی۔
علی زیدی نے یہ بھی کہا کہ ان کی اپنی ساکھ کے لیے ضروری ہے کہ اس وزیر کا کھلے عام نام لیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ مفتاح اسماعیل اور شاہد خاقان کو پاکستان کی ساکھ تباہ کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ غیرملکی کمپنی ن لیگ کے جھوٹے وعدوں سے متعلق وضاحت کے لیے پورٹ قاسم اتھارٹی کو لکھ چکی ہے۔
Comments are closed.