سوشل میڈیا پر ایک بوڑھی خاتون کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جن کو اہل خانہ ویکسین لگوانے کے لیے اسپتال لائے اور پھر زبردستی پکڑ کر ویکسین لگوائی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ہیلتھ ورکر نے خاتون کو پکڑا ہوا ہے جبکہ وہ انجکشن لگوانے کے دوران چیخ پکار کرتے ہوئے نہ لگانے کی التجا کررہی ہیں، جس پر انہیں ہیلتھ ورکر سمجھانے کی کوشش بھی کررہی ہے۔
جب خاتون کو ویکسین لگ گئی تو کمرے میں موجود تمام لوگ ہنسنے لگے، جس پر وہ خود بھی شرمندہ ہوئیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.