بھارت کے شہر بنگلورو میں خاتون سے موبائل فون چھیننے کی ناکام کوشش کے بعد ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کا کام آسان ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ان ملزمان کی گرفتاری اب پولیس کے لیے اس لیے آسان ہوگئی ہے کہ موبائل فون چھیننے کی کوشش کے دوران خاتون لائیو ویڈیو بنا رہی تھی اور موٹرسائیکل سوار ملزمان کے چہرے اس میں واضح نظر آگئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق دونوں ملزمان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی ہے۔
انٹرنیٹ پر صارفین ویڈیو میں ان ملزمان کے چہرے صاف نظر آنے کے بعد پولیس سے ان کی جلد گرفتاری کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
Comments are closed.