لاہور میں خاتونِ اوّل بیگم بشریٰ عمران نے ادارہ برائے ذہنی صحت پنجاب کا دورہ کیا اور مریضوں کی عیادت کی۔
بشریٰ بی بی نے اس موقع پر اسپتال میں فراہم کی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیا۔
خاتونِ اوّل نے لاہور میں شیخ ابوالحسن شازلی ریسرچ سینٹر کا بھی افتتاح کیا، ریسرچ سینٹر میں اسلام، صوفی ازم، مذہبی افکار، رواداری، سائنس و ٹیکنالوجی اور جدید علوم پر تحقیق کی جائے گی۔
بشریٰ عمران نے ابوالحسن شازلی ریسرچ سینٹر میں آڈیٹوریم، لائبریری اور کانفرنس روم کا معائنہ کیا، ریسرچ سینٹر میں طلبہ کی اسکالر شپ سے متعلق رہنمائی کیلئے آن لائن پورٹل قائم کیا جائے گا، انہوں نے ای لائبریری کا بھی افتتاح کیا۔
ابوالحسن شازلی ریسرچ سینٹر خاتون اوّل کے اس ویژن کا عکاس ہے جس کے تحت صوبے بھر میں صوفی ازم اور جدید سائنس آف ٹیکنالوجی پر ریسرچ کے مراکز قائم کیئے جائیں گے۔
واضح رہے کہ خاتون اوّل علم کے فروغ کے ساتھ ساتھ پناہ گاہوں سمیت مختلف فلاحی منصوبوں کی بھی سرپرستی کر رہی ہیں۔
Comments are closed.