بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حیدر آباد: مزید 4 کورونا مریض جاں بحق، مثبت کیسز کی شرح 23 فیصد

سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدر آباد میں کورونا وائرس کے کیسز میں ہونے والا اضافہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 4 افراد جاں بحق اور مثبت کیسز کی شرح 23 فیصد ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 487 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 142 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، 5 ہزار 770 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح 10 فیصد سے زائد ہو گئی۔

محکمہ صحت کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق حیدر آباد میں 24 گھنٹوں کے دوران 281 افراد کے ٹیسٹ کیئے گئے۔

مزید 64 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہونے کے بعد مثبت کیسز کی شرح 23 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

شہر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 1 ہزار 408 ہو گئی ہے۔

حیدر آباد میں گزشتہ سال سے رواں سال تک کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 315 ہو گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.