سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدر آباد کے علاقے قاسم آباد میں مختارِ کار ماجد خاصخیلی کے گھر سے لاش ملنے کے بعد ہنگامہ آرائی ہوئی ہے۔
ڈی آئی جی شرجیل کھرل کے مطابق مشتعل افراد نے مختارِ کار ماجد خاصخیلی کے گھر کا گھیراؤ کر لیا اور فائرنگ کی۔
فائرنگ کے نتیجے میں مختارِ کار ماجد خاصخیلی اور ان کے 2 بھائی زخمی ہو گئے۔
کمشنر عباس بلوچ کا کہنا ہے کہ مختارِ کار ماجد خاصخیلی کی حالت تشویش ناک ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ماجد خاصخیلی اور ان کے بھائی کو علاج کے لیے کراچی منتقل کیا جا رہا ہے۔
کمشنر عباس بلوچ نے یہ بھی بتایا کہ احتجاج کے دوران مظاہرین نے ایس ایچ او کا سر پھاڑ دیا، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
بعد ازاں پولیس اور مظاہرین کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے، جس کے بعد مظاہرین منتشر ہونے لگے۔
مظاہرین کے منتشر ہونے کے بعد ہائی وے پر ٹریفک بحال ہونا شروع ہو گیا۔
Comments are closed.