
حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد میں ٹرانسفارمر پھٹنے سے زخمی ہونے والے دو افراد انتقال کر گئے۔
دونوں زخمیوں کو تشویشناک حالت میں کراچی منتقل کیا گیا تھا۔ ٹرانسفارمر پھٹنے سے گزشتہ روز 17 افراد زخمی ہوئے تھے۔
حیسکو کا کہنا ہے کہ ٹرانسفارمر مرمت کے بعد لگایا گیا تھا، جس میں اچانک آگ لگ گئی تھی آگ کی وجہ سے حیسکو کے دو اہلکار بھی زخمی ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی حیدرآباد میں ٹرانسفارمر پھٹنے سے تین افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے تھے۔
Comments are closed.