حیدرآباد میں قومی شوٹنگ بال چیمپئین شپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر سے 70 ٹیموں کے کھلاڑیوں نے حصہ لے کر اپنے کھیل کا بھرپور مظاہرہ کیا۔
حیدرآباد کے سروری گرائونڈ میں منعقد ہونے والی 3 روزہ قومی شوٹنگ بال چیمپیئن شپ میں سندھ، پنجاب، کے پی کے اور بلوچستان سمیت مختلف ڈویژن کی 70 ٹیموں نے حصہ لیا۔
کھلاڑیوں نے کھیل کا بھرپور مظاہرہ کیا تو شائقین نے بھی تالیاں بجا کر کھلاڑیوں کو خوب داد دی ۔
چیمپیئن شپ کا فائنل حیدرآباد اور ٹنڈوالہیار کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا، سنسنی خیز مقابلے کے بعد حیدرآباد کی ٹیم نےٹنڈوالہیار کو شکست سے دوچار کر دیا،
کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ اس طرح کے ایونٹ کا انعقاد خوش آئند ہے۔
شوٹنگ بال چیمپیئن شپ کے موقع پر لڑکیوں نے مارشل آرٹ کا مظاہرہ کیا جبکہ فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا تو شرکاء جھوم اٹھے۔
Comments are closed.