حیدر آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے دھماکہ خیز مواد اور غیر قانونی اسلحہ برآمدگی کیس میں نامزد ایم کیو ایم لندن کی رابطہ کمیٹی کے سابق رکن مومن خان مومن سمیت دیگر ملزمان کو جرم ثابت نہ ہونے پر باعزت بری کر دیا، نامزد ملزمان ضمانت پر تھے۔
ملزمان کے وکیل شکیل احمد زئی ایڈووکیٹ کے مطابق کیس میں مومن خان مومن سمیت عمران غوری، عامر اقبال، انتخاب عالم، تسلیم عالم، راحیل عالم شامل تھے، جن پر 2016 میں تھانہ حالی روڈ پرغیر قانونی اسلحہ، ہینڈ گرنیڈ، کلاشنکوف، دھماکہ خیز برآمدگی کی دفعات کے تحت چار مقدمات درج کیے گئے تھے۔
مقدمے میں نامزد ایم کیو ایم کے سابق زونل انچارج اور رہنما ظفر راجپوت روپوش تھے، عدالت نے ظفر راجپوت اور شریف خان کو بھی بری کرنے کا حکم دیا ہے۔
Comments are closed.