کرکٹ ورلڈکپ کےلیے بھارت میں موجود پاکستان ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے وارم اپ میچ کےلیے بھرپور ٹریننگ سیشن کیا۔ کھلاڑیوں نے نیٹ پر بیٹنگ، بولنگ کی پریکٹس کی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کا اگلا وارم اپ میچ آسٹریلیا سے 3 اکتوبر کو ہوگا جبکہ ورلڈکپ کے پہلے معرکے میں وہ 6 اکتوبر کو نیدرلینڈز کے خلاف مدمقابل آئے گی۔
ان میچوں کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستانی ٹیم نے حیدرآباد دکن کے راجیو گاندھی کرکٹ اسٹیڈیم میں تین گھنٹے تک ٹریننگ کی۔
اس دوران کھلاڑیوں نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی بھرپور ڈرلز کیں۔
Comments are closed.