جمعرات 18؍ذیقعد 1444ھ8؍جون 2023ء

حیدرآباد میں پلا مچھلی چوری کی انوکھی واردات

حیدرآباد میں پلا مچھلی چوری کی انوکھی واردات ہوئی، چور مچھلی فروش کے فریج سے پلا سمیت دیگر مچھلیاں چوری کرکے لے گئے۔

ملزمان کوٹری بیراج سے قبل جامشورو روڈ پر مچھلی فروش کے اسٹالز پر رکھے فریزر سے ہزاروں روپے مالیت کی پلا اور دیگر مچھلیاں چوری کرکے لے گئے۔

مچھلی فروش نوید ملاح کا کہنا ہے کہ رات گئے نامعلوم چور فریزر پر لگے تالے کو توڑ کر10 پلا اور 60 دیگر مچھلیاں چوری کرکے لے گئے جن کی مالیت ہزاروں روپے میں ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.