حیدرآباد میں سینٹرل جیل کے قریب سندھ یونیورسٹی جامشورو کی بس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈرائیور غلام علی جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق بس میں صرف ڈرائیور ہی موجود تھا جسے نامعلوم افراد نے بس میں داخل ہو کر ٹارگٹ کر کے قتل کیا۔
ڈی آئی جی حیدرآباد پیر محمد شاہ کے مطابق واقعہ ٹارگٹ کلنگ معلوم ہوتا ہے۔
دوسری جانب واقعے کے خلاف یونیورسٹی بس کے ڈرائیوروں نے سٹی گیٹ پر احتجاج کیا ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.