پیر16؍جمادی الثانی 1444ھ9؍جنوری2023ء

حیدرآباد: خواتین و بچوں سمیت 303 افغان شہری جیل سے رہا، وطن روانہ

اسلام آباد میں افغان سفارت خانے اور کراچی میں افغان قونصلیٹ کی کوششوں کے نتیجے میں آج حیدرآباد کی جیلوں سے 303 افغان شہریوں کو رہا کردیا گیا۔

رہا کیے گئے ان افغان باشندوں میں 63 خواتین اور 71 بچے شامل ہیں۔ 

مذکورہ افراد کو 6 بسوں میں ان کے وطن روانہ کیا گیا۔

ان افغان شہریوں کا سفری بندوبست، خوراک، کپڑے اور کرایہ وغیرہ افغان وزارت خارجہ کی ہدایت کے مطابق افغان سفارت خانہ اور کراچی قونصلیٹ ادا کرے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.