بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حیدرآباد بورڈ کے دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کےنتائج کا اعلان

حیدرآباد تعلیمی بورڈ نے دسویں جماعت کےسالانہ امتحانات کےنتائج کا اعلان کر دیا۔ 

بورڈ کے ناظم امتحانات نے کہا کہ سائنس گروپ میں61 ہزار 833 طلباء و طالبات نے شرکت کی۔  آمنہ امتیاز نے 1028 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ شایان عباس نے 1024نمبر لیکر دوسری پوزیشن لی۔ نتالیہ میمن 1019نمبر لیکر تیسرے نمبر پر رہیں۔ 

ناظم امتحانات کے مطابق سائنس گروپ میں کامیابی کا تناسب 95.62 فیصد رہا۔ جنرل گروپ میں 1171 طلباء و طالبات نے شرکت کی۔

محمد بلال 867 نمبرز کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ 

ناظم امتحانات نے کہا کہ ثمرین 853 نمبر کے ساتھ دوسری، فارا گل کی 850 نمبر لے کر تیسری پوزیشن رہی۔

 جنرل گروپ میں کسی بھی طالب علم نے اے ون گریڈ حاصل نہیں کیا۔ 

ناظم امتحانات کے مطابق جنرل گروپ میں مجموعی کامیابی کا تناسب 90.18 فیصد رہا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.