مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت ساڑھے تین برسوں سے کہہ رہی ہے کہ اگلے تین مہینے بہت بہتر ہوں گے مگر ہر آنے والے تین مہینے پہلے سے بدتر ہوتے ہیں۔
احسن اقبال نے کہا کہ اگر اس حکومت کا ٹیلی فونک رابطہ بند ہوجائے تو یہ حکومت اُسی وقت گر جائے گی، شاہ محمود قریشی نے خود کو عمران خان کے متبادل کے طور پر پیش کیا۔
علاوہ ازیں قومی اسمبلی سے خطاب میں (ن) لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی نے کسی کو وزارت عظمیٰ کا انٹرویو دینے کی کوشش کی ہے۔
واضح رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے مہنگائی کو حکومت کے لیے چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نے گزشتہ سالوں میں مشکل فیصلے کیے اور کڑوی گولی کھائی لیکن اب ہم استحکام سے ریکوری کی جانب بڑھ رہے ہیں، یہ میں یا آپ نہیں، ورلڈ بینک کہہ رہا ہے۔
Comments are closed.