ایرانی حکومت کی مذمت کرنے پر سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی بھانجی کو گرفتار کرلیا گیا۔
خامنہ ای کی بھانجی نے ایک ویڈیو میں حکومت کو ’قاتلوں اور بچوں کو مارنے والی‘ قرار دیا تھا، فریدہ مرادخانی اس سے قبل بھی حکومت کی مخالفت پر جیل جاچکی ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ان کے بھائی محمود مرادخانی نے لکھا کہ بدھ کو انہیں پراسیکیوٹر کے دفتر طلب کیا گیا تھا، جہاں سے انہیں گرفتار کیا گیا۔
فریدہ مرادخانی نے ایک ویڈیو میں ایرانیوں کو واضح مظالم کا نشانے بنانے کی مذمت کی اور اس حوالے سے عالمی برادری کی جانب سے کچھ نہ کرنے پر تنقید کی۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں کو آزاد کریں، ہمارے ساتھ آئیں اور اپنی حکومت کو کہیں کہ قاتلوں اور بچوں کو مارنے والے دور کی حمایت کرنا ختم کریں۔ ان کے خلاف الزامات کی فوری طور پر وضاحت نہیں ہوسکی۔
Comments are closed.