منگل4؍جمادی الاوّل 1444ھ29؍نومبر2022ء

دنیا میں ہیڈلائنز بنانا ہیں تو انگلینڈ کو ہرانا ہے، چیئرمین پی سی بی

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجہ نے قومی ٹیم کو پیغام دیا ہے کہ دنیا میں ہیڈلائنز بنانا ہیں تو انگلینڈ کو ہرانا ہے۔

قائداعظم ٹرافی کے فائنل کے بعد جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ یہ ہمارا بہت بڑا سیزن ہے، دعا ہے کہ خیر خیریت سے سیریز ہو جائیں۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن ہے کہ پاکستان میں بہترین استقبال کیا گیا، دورہ پاکستان کے لیے پُرجوش ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ کا نام بنانے کے لیے انگلینڈ کی سیریز بہت ضروری ہے۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ دنیا میں ہیڈلائنز بنانا ہیں تو انگلینڈ کو ہرانا ہے، یہی پاکستان ٹیم کو پیغام دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم بہت اچھی ہے، ہمیں امید ہے کہ یہ ٹیم لڑے گی۔ انگلینڈ ٹیم پاکستان کی میزبانی سے محظوظ ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.