حکومت کی مذاکراتی ٹیم اور چیئرمین نیب کی ملاقات ہوئی ہے، نیب اعلامیے کے مطابق حکومتی ٹیم نے 47 آئی پی پیز کے ساتھ نظرثانی شدہ معاہدوں پر بریفنگ دی۔
حکومتی ٹیم نے چیئرمین نیب کو مصالحتی شق پر بھی بریفنگ دی، یہ شق معاہدوں میں آئی پی پیز کی طرف سے 55 ارب کی مبینہ اضافی بچتوں کی نشاندہی کرے گی۔
نیب اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نیب نے آئی پی پیز معاہدوں میں کمزوریاں ملنے پر مذاکرات کی تجویز دی تھی۔
اعلامیے کے مطابق نیب کی حکمت عملی ثمر آور ثابت ہوئی، نیب کی حکمت عملی کی وجہ سے حکومت کو اربوں روپے کی بچت ہوئی۔
Comments are closed.