جمعہ9؍ شوال المکرم 1442ھ21؍مئی 2021ء

حکومت کی فرسٹریشن کا جواب ہمارے پاس نہیں، خورشید شاہ

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ حکومت کی فرسٹریشن کا جواب ہمارے پاس نہیں اور نہ ہی ہمارے پاس اے ٹی ایم کے لوگ تھے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید احمد شاہ نے کہا کہ سیاست میں کبھی ٹکٹیں فروخت نہیں ہوئیں انہوں نے رواج ڈالا، نوٹوں کی بوریاں ہم نے کھولی یا آپ نے؟

خورشید شاہ نے کہا کہ اتحادیوں نے ساتھ دیا، آفریدی نے ساتھ نہیں دیا، وزیراعظم کا ووٹ بھی مسترد ہوا ہے، ہم سیاستدان ہیں صبر سے چلتے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ تحریک انصاف سینیٹ کی بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے پارلیمنٹ کا وہ حال کیا ہے کہ ہم نے پارلیمنٹ آنا چھوڑ دیا۔

خورشید شاہ نے کہا کہ عدم اعتماد کا ووٹ لانے کا کوئی فائدہ نہیں، ہم مانتے ہیں آزاد شفاف انتخابات کرائیں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا اعتماد کے ووٹ سے کوئی تعلق ہوگا، نہ ہی ہم کہیں گے کہ اعتماد کا ووٹ لیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.