امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم حکومت کی ظالمانہ پالیسیوں نے ملک کو ناقابلِ رہائش بنا دیا ہے۔
لاہور سے جاری کیے گئے بیان میں امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ یونان میں پیش آئے کشتی کے سانحے پر ہر پاکستانی کا دل دکھی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ سینکڑوں نوجوانوں نے بہتر مستقبل کے لیے لاکھوں روپے خرچ کیے، کھلے سمندر میں جان سے گئے، گھر کی امیدیں بھی ان کے ساتھ ڈوب گئیں۔
سراج الحق کا مزید کہنا ہے کہ اعلیٰ تعلیم یافتہ ہوں یا مزدور حالات سے مایوس ہو کر ملک چھوڑنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ حکمرانوں اور حکومتی پارٹیوں سے منسلک لوگوں کے اثاثے بڑھ رہے ہیں۔
امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان کا یہ بھی کہنا ہے کہ عوام کی قسمت میں مہنگائی، بے روزگاری ہے، ظالمانہ نظام سے نجات ضروری ہے۔
Comments are closed.