مسلم لیگ نون کی نائب صدر، سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ حکومت کو 4 سال بعد بھی دھاندلی کا سہارا لینا پڑ رہا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر مریم نواز نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کا الیکٹرانک ووٹنگ کی بات کرنا دھاندلی کا ہی منصوبہ ہے۔
سابق وزیرِ اعظم کی صاحبزادی نے کہا کہ جس حکومت کی بنیاد ہی دھاندلی ہے اس کا شفافیت سے کیا تعلق ہے؟
انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین نیب کی توسیع کا باقاعدہ اعلان ہوا تو اپنا ردِ عمل دیں گے۔
مریم نواز کا یہ بھی کہنا ہے کہ میں باقی کسی ایکسٹینشن کے گناہ میں شریک نہیں تھی۔
Comments are closed.