پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیصل جاوید خان کا کہنا ہے کہ اس حکومت کو گرانا ہے، مہنگائی خود بخود گر جائے گی۔
یہ بات پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ یہ حکومت آتے ہی تیزی سے مہنگائی بڑھی، جس کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔
فیصل جاوید خان نے صحافیوں سے گفتگو میں یہ بھی کہا کہ تبدیلی نہیں اب انقلاب آئے گا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.