best site to hookup with older woman gina valentina melissa moore hookup hotshot hookup Uniondale hookup agency in singapore hookup bbw com

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حکومت کو مہنگائی کے علاوہ کچھ آتا ہے؟ سینیٹر مشتاق احمد

جماعتِ اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے سوال کیا ہے کہ حکومت کو مہنگائی کے علاوہ کچھ آتا ہے؟

جماعتِ اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے یہ سوال سینیٹ میں اظہار خیال کے دوران اٹھایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 20 دنوں میں پیٹرول کی قیمت میں 84 روپے بڑھائے گئے ہیں، ڈیزل کی قیمت میں 120 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

جے یو آئی پاکستان کے رہنما حافظ حسین احمد کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پہلے شہباز شریف، پھر زرداری اور اب مولانا کے حصے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ یہ سنگدلی ہے، معاشی قتل ہے، بجلی کی قیمت میں 13 روپے فی یونٹ اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ان کا موجودہ حکمرانوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہنا ہے کہ اپنے 2 ہزار روپے رکھ لو، ہمیں پرانی قیمتیں لا دو، یہ حکومت صرف مہنگائی میں اضافہ کرتی ہے۔

جماعتِ اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد کا یہ بھی کہنا ہے کہ 50 رکنی کابینہ رکھی ہے، اسے ہٹاؤ، وزیرِ اعظم خود ہی مہنگائی کرنے کے لیے کافی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.