جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

حکومت کورونا ویکسین لگوانے والےبزرگوں کو پک اینڈ ڈراپ دے گی، فردوس عاشق اعوان

معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان  کا کہنا ہے کہ حکومت کورونا ویکسین لگوانے والےبزرگوں کو پک اینڈ ڈراپ دے گی۔

فردوس عاشق اعوان نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنا بزدارحکومت کا مشن ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں نے عوام کے حقوق کا استحصال کیا، ماضی کے حکمرانوں نے خدمت کے نام پر جائیدادیں بنائیں اورتجوریاں بھریں۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ قرضوں کا بوجھ قوم پر ڈال کرظل سبحانی منشی سمیت لندن کوچ کرگئے، کرپٹ ظل سبحانی جھوٹوں کی رانی عوام کےمتھے مارگئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.