رہنما مسلم لیگ نون محمد زبیر کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت خود کوئی منصوبہ بنا نہیں سکتی بلکہ وہ پنجاب کی طرح کراچی میں بھی ہمارے منصوبوں پر تختی لگا رہی ہے۔
نون لیگی رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے مسلم لیگ ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں روز لاشیں ملتی تھیں، یہ نون لیگ کا ہی کام ہے کہ کراچی میں امن قائم ہوا اور یہاں ہم نے بڑے بڑے منصوبے شروع کیئے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی واحد شہر تھا جہاں ہماری حکومت نے وفاقی فنڈز سے بجلی و ٹرانسپورٹ کے منصوبے مکمل کیئے، ہم کراچی گرین لائن بس پر 80 فیصد کام مکمل کرچکے تھے۔
لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے 3 سال میں صرف 40 بسیں منگوائی ہیں، وفاقی حکومت پنجاب کی طرح کراچی میں بھی ہمارے منصوبوں پر اپنی تختی لگا رہی ہے۔
محمد زبیر نے مزید کہا کہ کے سی آر سی پیک میں شامل تھا، عمران خان کے سی آر منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھنے آرہے ہیں جبکہ شیخ رشید اس منصوبے کا افتتاح بھی کر چکے ہیں۔
Comments are closed.