اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ تمام غیر ضروری لگژری آئٹمز کی درآمد پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے، فش اور فروزن فوڈز کی درآمد پر بھی پابندی لگائی ہے۔
میڈیا رسے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ کارپٹس،فوڈ آئٹمز،ٹشو پیپرز،لگژری میٹرز ،سن گلاسز اور جوسرز کی درآمد پر پابندی لگائی ہے، غیر ضروری امپورٹ پر مکمل پابندی عائد کرنے سے مقامی انڈسٹریز اور سرمایہ کاروں کو فائدہ ہوگا۔
وفاقی وزیر برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ وفاق میں حکومت کوپی ٹی آئی کے منحرف ارکان کے ووٹ نہیں پڑے،پاکستان کے عوام گذشتہ حکومت کے جھوٹ سن سن کر تھک گئی ہے،ملک میں مہنگائی اور قرضے کا بوجھ پی ٹی آئی کا دیا ہواتحفہ ہے۔
Comments are closed.