اتوار 6؍رجب المرجب 1444ھ29؍جنوری 2023ء

حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں35،35 روپے اضافےکا اعلان

Conspiracies

اسلام آباد:وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا ہے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا پیٹرولیم مصنوعات کی مصنوعی قلت کی خبریں سامنے آئیں اور عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تقریباً 11 فیصد تک کا اضافہ ہوا، ہمیں ان سب چیزوں کو سامنے رکھنا پڑے گا۔

اسحاق ڈار نے کہاکہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 35، 35 روپے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت 18، 18 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل مہنگا ہو کر 262 روپے 80 پیسے کا ہو گیا۔ مٹی کا تیل اور لائٹ اسپیڈ ڈیزل 18 روپے فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے۔ مٹی کا تیل 189روپے83پیسے کا ہو گیا جب کہ لائٹ اسپیڈ ڈیزل187  روپے کا ہو گیا ہے۔

You might also like

Comments are closed.