سردیوں میں گیس کا استعمال کرنے کےلیے حکومت نے نیا فارمولا دے دیا۔
وفاقی کابینہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہیٹرز اور دیگر آلات گیس کے بجائے بجلی سے چلانے والوں کو ریلیف ملے گا۔
حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ نومبر سے فروری کے درمیان بجلی کے زیادہ استعمال پر رعایتی ٹیرف دیا جائےگا۔
وفاقی کابینہ نے موسم سرما کے لیے بجلی پیکیج کی منظوری دے دی ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا کہ صارفین کو زیادہ بجلی استعمال کرنے پر 5 سے7 روپے فی یونٹ کا ریلیف دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اس سہولت سے گھریلو اور کمرشل صارفین فائدہ اٹھا سکیں گے۔
Comments are closed.