اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک بھر میں تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھولنے کا اعلان کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق این سی او سی نے 11اکتوبر سے تعلیمی اداروں میں معمول کی کلاسز شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے 50فیصد حاضری کی شرط ختم کر دی ہے۔
Based on the reduced level of disease spread and the launch of the school vaccination program, it has been decided in today’s NCOC meeting to allow all educational institutions to start normal classes from Monday the 11th of October.
— Asad Umar (@Asad_Umar) October 7, 2021
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہاہے کہ کورونا وباء میں کمی آنے کے بعد طلبہ معمول کے مطابق اپنی تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔
انہوں نے مزید کہاکہملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ایک ہزار 453نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں اور مثبت کیسز کی شرح 2اعشاریہ 8 فیصد ریکارڈکی گئی ہے۔
Comments are closed.