وفاقی حکومت نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کارکنان کی لاشیں ملنے کی تحقیقات کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ اور وفاقی وزیر ایاز صادق کی ایم کیوایم پاکستان کے رہنماؤں امین الحق اور خالد مقبول صدیقی سے ملاقات ہوئی۔
وفاقی وزرا نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں کو ان کے کارکنان کی موت کی تحقیقات یقینی بنانے کی یقین دہانی کروادی۔
اس ملاقات سے متعلق جاری اعلامیے کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا تھا کہ لاپتہ افراد کی لاشیں ملنے کے واقعے کی مذمت کرتا ہوں۔
اعلامیے کے مطابق وزیر داخلہ نے واقعہ میں ملوث ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی یقین دہانی کروادی۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت سے مل کر واقعہ کی تحقیقات کروائیں گے، ذمہ داران کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے اور ان کے خلاف سخت ایکشن لیں گے۔
Comments are closed.