بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

دنیا کے امیر ترین افراد کے پسندیدہ شہروں میں دبئی کا نمبر کونسا؟

دنیا کے امیر ترین افراد میں دبئی 23واں مقبول ترین شہر ہے، 2022 کے پہلے چھ ماہ کے دوران یہاں امیر افراد کی تعداد میں 18 فیصد اضافہ ہوا۔

نیو ورلڈ ویلتھ نامی ریسرچ کمپنی دنیا بھر کے امیر ترین افراد کا ڈیٹا مرتب کرتی ہے، کمپنی کے مطابق پچھلے سال جون میں 54 ہزار لکھ پتی اور کروڑپتی لوگ دبئی میں رہائش پذیر تھے۔

یہ تعداد اب بڑھ کر 67 ہزار 900 تک جاپہنچی ہے، رواں سال دبئی میں ارب پتی افراد 13 ہوگئے ہیں۔

دبئی میں 202 افراد ایسے ہیں جن کے پاس 10 کروڑ ڈالر تک کی رقم ہے جبکہ 3 ہزار 170 افراد کے پاس 1 کروڑ ڈالر سے کم رقم ہے۔

مشرق وسطیٰ میں دبئی ان شہروں میں پہلے نمبر پر ہے جہاں سب سے زیادہ کروڑپتی لوگ رہتے ہیں۔

مشرق وسطیٰ میں امیر ترین افراد کا دوسرا انتخاب اسرائیل کا شہر تل ابیب ہے جہاں 42 ہزار 400 کروڑپتی افراد رہتے ہیں۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.