امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ حکومت کراچی سے ٹیکس پورا وصول کرتی ہے لیکن شہریوں کی گنتی آدھی کرتی ہے۔
جماعت اسلامی کی ’حق دو کراچی کو‘ مہم کے تحت شہر بھر میں 50 مقامات پر دھرنے دیے گئے، قیوم کے دھرنے سے حافظ نعیم الرحمٰن نے خطاب کیا۔
انہوں نے اپنے کارکنوں سے خطاب میں کہا کہ پی ٹی آئی کے حکمران کہتے ہیں مردم شماری ہم نے نہیں مسلم لیگ (ن) نے کرائی ہے۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کا کام مردم شماری کو درست کرانا تھا، یہ کام وہ کیوں نہیں کرسکے؟
اُن کا کہنا تھاکہ مردم شماری سمیت کئی معاملات میں پی ٹی آئی کی حکومت نے کراچی کے عوام کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے۔
امیر جماعت اسلامی کراچی نے مزید کہا کہ ملک میں چینی اور آٹا سمیت تمام ہی طرح مافیاز سرگرم ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ کراچی کے حقوق اور مسائل کے حل کےلیے جدوجہد کو آگے بڑھارہے ہیں۔
Comments are closed.