بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حکومت نے کرپشن انڈیکس 117 سے 124 پر پہنچنے کا جواب نہیں دیا، مریم اورنگزیب

ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب کہتی ہیں کہ مسلط کردہ ٹولےکی کرپشن ملک کو دیمک کی طرح کھا رہی ہے، عمران صاحب نے پورے ملک میں کرپشن کی منڈی لگائی ہوئی ہے، وزیراعظم نےجھوٹ پر جھوٹ بولا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا ڈیٹا نواز شریف دور کا ہے،انہوں نے کرپشن انڈیکس 117 سے 124 پر پہنچنے کا ابھی تک جواب نہیں دیا۔

مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کے دور میں کرپشن بتدریج کم ہوئی، جبکہ سلیکٹڈ وزیراعظم اپنے ناجائز گھرکے قبضے کیلئے قانون تبدیل کرے تو کرپشن انڈکس نہیں بڑھے گا تو اور کیا ہوگا۔

ترجمان نون لیگ نے کہا کہ عمران صاحب نے ناصرف خود جھوٹ بولا بلکہ کرائے کے ترجمانوں کو بھی مسلسل جھوٹ بولنے کا ٹاسک دیا، خود انہوں نے کرپشن انڈیکس 117 سے 124 پر پہنچنے کا ابھی تک جواب نہیں دیا۔

مریم اورنگزیب کاکہنا تھا کہ چور، بےایمان، عوام دشمن ٹولے نے ملک کے ہرشعبے میں کرپشن کی اندھیرنگری مچائی ہوئی ہے، بجلی، گیس، دوائی، آٹا، چینی، صحت تعلیم، درخت، زراعت، کورونا، ہرشعبے میں کرپشن کی منڈی لگی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کے دور میں کرپشن بتدریج کم ہوئی، 2018 ء میں انڈکس 117 پر تھی، مسلط کرپٹ ٹولے کی وجہ سے آج پاکستان کرپشن انڈیکس میں ترقی کرکے 124 پر پہنچ گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.