مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر برائے دفاع خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ حکومت نے پولنگ کا عمل سست کرکے ووٹ کا حق چھینا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب یہ بتانے میں ناکام ہے کہ 20 پریزائیڈنگ افسر کہاں گئے تھے، چھ ذمہ دار افسران کے فون اسی وقت بند تھے جب پریزائیڈنگ آفیسر کے فون بند تھے۔
خرم دستگیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے این اے 75 کے عوام کا حق چھینا ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.