حکومت نے نئے گھریلو گیس کنکشنز پر پابندی لگا دی، وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا کہ گیس کا پرائسنگ میکنزم لارہے ہیں اور اس کے لیے قانون سازی کریں گے۔
حماد اظہر نے کہا کہ جب تک نیا گیس پرائسنگ میکینزم نہیں آتا گھریلو گیس کنکشن پر پابندی لگارہے ہیں، گیس کنکشن پر پابندی سوئی ناردرن اور سدرن دونوں کے لیے ہوگی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ قانون سازی کے بغیر کمپنیوں کو سالانہ 35 سے 40 ارب روپے نقصان ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گھریلو صارفین کو درآمدی گیس دی جائے گی۔
Comments are closed.