حکومت نے روایتی سرنج کی درآمد پر پابندی عائد کر دی جس کا نوٹیفکیشن وزارت تجارت نے جاری کردیا ہے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق 2 ملی لیٹر، 2.5 ملی لیٹر 3 اور 5ملی لیٹر کی سرنج کی درآمد پر پابندی ہوگی۔
ذرائع کے مطابق روایتی سرنج کے دوبارہ استعمال ہونے کے باعث پابندی عائد کی گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ حکومت نے آٹو ڈسپوزیبل سرنج کی درآمد پر ڈیوٹیاں ختم کی تھیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.