بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حکومت نے بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی کابینہ نے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے، کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی۔

حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 68 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، اضافے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

ذرائع کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت توانائی کی جانب سے بھجوائی گئی تھی۔

You might also like

Comments are closed.