بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حکومت نے اسٹیٹ بینک IMF کے حوالے کر دیا: حمزہ شہباز

مسلم لیگ نون کے رہنما و پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ حکومت نے اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کے حوالے کر دیا ہے، ملک میں مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ہے، لوگ مہنگائی کے عذاب میں پس چکے ہیں، یہ کہہ رہے ہیں کہ سب اچھا ہے۔

لاہور کی بینکنگ کورٹ میں پیشی کے موقع پر مسلم لیگ نون کے رہنما و پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے پرسوں کہا کہ مہنگائی ہے تو حکومت کیا کرے، حکومت کی بے حسی ختم نہیں ہو رہی۔

انہوں نے کہا کہ کل پارلیمنٹری اجلا س میں کیا تماشہ لگا، سب نے دیکھا، پی ٹی آئی کا سیاسی جنازہ بڑی دھوم دھام سے نکلے گا، عمران نیازی اب اللّٰہ کی پکڑ میں ہیں۔

لاہور کی بینکنگ جرائم کی عدالت نے مسلم لیگ نون کے صدر، قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کرتے ہوئے عدالتی دائرہ اختیار پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ ہم محاسبہ کریں گے، یہ پاکستان کے بچوں کے مستقبل اور ملک کی سالمیت کا سوال ہے، ہم تو 4 سال سے پیشیاں بھگت رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی نے انہیں سرٹیفائیڈ چور قرار دے دیا ہے، یہ ملک ڈوب رہا ہے، معیشت سسکیاں لے رہی ہے۔

نون لیگی رہنما کا کہنا ہے کہ مزدور، نوکری پیشہ اور سب لوگ دہائیاں دے رہے ہیں، کرپشن ملک میں انتہا پر ہے، پنجاب میں کرپشن بلندیوں کو چھو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایوانِ وزیرِ اعلیٰ میں ریٹ طے کر کے افسروں کی تعیناتیاں ہوتی ہیں، آج جیسے حالات 74 سال میں کبھی نہیں ہوئے۔

رمضان شوگر ملز ریفرنس کی سماعت کے دوران مسلم لیگ نون کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف حمزہ شہباز شریف نے لاہور کی احتساب عدالت کو آئندہ اپنی آمد کے موقع پر کارکنوں کی جانب سے نعرے بازی روکنے کی یقین دہانی کرا دی۔

پنجاب اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف نے کہا کہ یہ منی لانڈرنگ کے جھوٹے الزامات ہم پر لگاتے تھے، 22 کروڑ عوام بنی گالا میں نہیں رہ سکتے اور نہ ان کی اے ٹی ایم پر پل سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ نون کو عوام میں پذیرائی حاصل ہے، نئے پاکستان کو جھوٹا خواب اس ڈگڈگی بجانے والے نے دکھایا۔

مسلم لیگ نون کے رہنما و پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں سے مل کر ایوان میں تبدیلی لے کر آئیں گے، اس حکومت سے جلد چھٹکارا حاصل کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.