اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف کا موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ اس حکومت میں مہنگائی کنٹرول کرنے کی صلاحیت نہیں ہے۔
حمزہ شہباز نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر رد عمل دیتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام پرظلم ہے۔
حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ڈالر بھی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے، مختلف ادویات کی قیمتوں میں بھی 17 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
واضح رہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق 16 ستمبر یعنی آج سے سے ہوگا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، پٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، پیٹرول کی نئی قیمت 123روپے 30 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
Comments are closed.