مودی حکومت سے تنقید برداشت نہ ہوسکی، مخالفین کی آواز دبانے کے لیے دھمکیوں پر اتر آئی۔
بھارتی حکومت نے ٹوئٹر کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسان احتجاج کی حمایت کرنے والے ٹوئٹر صارفین کو بلاک کیا جائے ورنہ ٹوئٹر ملازم کو جیل بھیج دیا جائے گا۔
امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت نےسوشل میڈیا کمپنی کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اسے بھارتی حکومت کے احکامات ماننے ہوں گے اور اشتعال انگیز مواد کوفوری ہٹانا ہوگا یا ملازمین کو جیل جانا پڑے گا۔
مودی حکومت کے یہ احکامات اس وقت سامنے آئے ہیں جب ٹوئٹر نے کسان احتجاج کے تناظر میں مودی حکومت پر تنقید کرنے والے 257 اکاؤنٹ دوبارہ بحال کردیے ہیں۔
ابتداء میں یہ اکاؤنٹ سوشل میڈیا سائٹ نے بلاک کردیے تھے، یہ اکاؤنٹس مودی حکومت کے مخالف اپوزیشن رہنماؤں، صحافیوں اور دیگر شخصیات کے ہیں۔
Comments are closed.