چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان نے کہا ہے کہ حکمران اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) سپریم کورٹ کے حکم پر عمل کرتا دکھائی نہیں دے رہا۔
لاہور میں پارٹی ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقات میں عمران خان نے گزشتہ روز کی ریلی پر اطمینان کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ چند دن کے وقفے سے منعقدہ ریلی میں شرکاء کی تعداد قابل ستائش تھی، الیکشن نہ ہوئے تو پی ٹی آئی بھرپور طاقت کے ساتھ سڑکوں پر ہوگی۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے مزید کہا کہ آئین اور قانون کی خلاف ورزی پر عوام حکمران اتحاد کو کبھی معاف نہیں کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کے تمام ٹکٹ ہولڈرز اپنے حلقے میں متحرک ہوں اور عوام کو تیار کریں۔
Comments are closed.