قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت ناکام ہوچکی ہے، یہ حکومت جتنی دیر رہے گی معیشت مزید تباہ ہوجائے گی۔
آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم، رمضان شوگر ملز اور منی لانڈرنگ ریفرنسز کی سماعت آج لاہور کی احتساب عدالت میں ہو رہی ہے۔
مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف اور نائب صدر حمزہ شہباز عدالت میں پیش ہوگئے۔
سماعت سے قبل لاہور کی احتساب عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں حمزہ شہباز نے کہا کہ عام آدمی کے گھر فاقوں نے ڈیرے لگائے ہوئے ہیں، عوام کے ساتھ سڑکوں پر نکلیں گے، حکومت کا محاسبہ کریں گے۔
حمزہ شہباز نے کہا کہ دوائیاں عوام کی پہنچ سے دور ہو گئی ہیں، آئی ایم ایف نے کہہ دیا ہے کہ کمر توڑ مہنگائی کےباوجود نئے ٹیکس لگائیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے دن رات لگا کر لاہور سے ڈینگی کا خاتمہ کیا تھا، اب اس سے لوگ انتقال کر رہے ہیں، یہ لوگ وقت پر اسپرے بھی نہ کرا سکے، بےحسی ہے، دن رات جھوٹ بولتے ہیں۔
حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ ہمیشہ کہا ہے معیشت وینٹی لیٹر پر ہے۔
Comments are closed.