4 foot by 8 foot solar panel hookup boyne tannum hookup rules dknight magicbox ii bluetooth hookup hookup Wyoming coyote hookup best place for discreet hookups married

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حکومت بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا معاہدہ کرچکی، شاہ محمود قریشی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت 3 روپے فی یونٹ بجلی کا ٹیرف بڑھانے جارہی ہے۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ حکومت بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا معاہدہ کرچکی ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ حکومت مہنگائی کا جن کنٹرول کرنے میں ناکام ہوگئی، قوم پر پیٹرول بم گرایا گیا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ شہباز شریف نے سیاست نہیں ریاست کو بچانے کا بیان دیا ہے، انہوں نے اپنے کیسز سے نجات کے لیے اقتدار قبول کیا۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ حکومت نے 10 فیصد سپر ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.