حکومت اور شوگر ملز مالکان کے درمیان ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم پر اختلافات برقرار ہیں، چیئر مین پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے ایف بی آر کو ایک اور خط لکھ دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم پر درآمدی اسٹیمپ کے ذریعے عمل درآمد کی پھر مخالفت کردی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خط میں کہا گیا کہ شوگر ملز نےشوگر بیگس پر کیو آر کوڈ پرنٹ کرنے کے ذریعے عمل درآمد ہی واحد حل ہے۔
شوگر ایسوسی ایشن نے درآمدی ٹیکس اسٹیمپ مہنگا اور پیچیدہ قرار دیا۔
ایف بی آر نے یکم جولائی 2021 سے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم پر عمل درآمد کا فیصلہ کیا تھا۔
Comments are closed.